دبئی ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم کو دوسرا دھچکا

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہو جانے کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اکتوبر 2018 18:48

دبئی ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم کو دوسرا دھچکا
دبئی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2018ء) دبئی ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم کو دوسرا دھچکا، قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہو جانے کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق زخمی ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امام الحق دبئی ٹیسٹ کے پانچویں روز فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنے بائیں کی سب سے چھوٹی انگلی تڑوا بیٹھے تھے جس کے بعد اب آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ امام الحق کی انجری قومی ٹیم کے لیے انتہائی بری خبر لے کر آئی ہے کیوںکہ اوپنر نے دبئی ٹیسٹ میں کینگرو باﺅلرز کا جم کر سامنا کیا تھا اور پہلی اننگز میں76رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی 48رنز سکور کیے تھے۔ واضح رہے کہ دبئی ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے پاکستان سے فتح چھین لی۔ پاکستانی باولر تمام آسٹریلوی بلے بازوں کو آوٹ کرنے میں ناکام رہے، یوں دبئی ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 18:48:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :