یونس خان سرفراز احمد کی حمایت میں بول پڑے ، محمد حفیظ کی سلیکشن طریقہ کار پر حیرانگی بھی ظاہر کردی

حفیظ کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت عجیب انداز میں ہوئی،ہمیں کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ اسے یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ وہ ایک ہفتے سے سویا نہیں،سابق ٹیسٹ کپتان

جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:03

یونس خان سرفراز احمد کی حمایت میں بول پڑے ، محمد حفیظ کی سلیکشن طریقہ کار پر حیرانگی بھی ظاہر کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے قومی کپتان سرفراز احمد کی بھرپور سپورٹ اور حمایت کرتے ہوئے محمد حفیظ کے انتخاب کے حوالے سے سلیکشن اسٹائل پر حیرانگی ظاہر کردی۔کراچی جیم خانہ میں انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا کہ سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت عجیب انداز میں ہوئی، پہلے حفیظ کو 15 کھلاڑیوں میں شامل ہی نہیں کیا گیا، پھر 16 کھلاڑیوں میں بھی نام نہ آیا، بعد میں 17 رکنی ٹیم میں بھی شامل نہ کیے گئے لیکن پھر حفیظ ٹیم میں آئے اور پلینگ الیون میں شامل ہوئے، انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے خود کو ثابت بھی کیا۔

یونس خان نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ ایسابرتا افسوس ناک ہے، ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ سرفراز احمد کو پاکستان ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے، ہمارے یہاں ایک ایونٹ کے بعد ہی کپتان کی تبدیلی کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں جو درست عمل نہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں کپتان کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ اسے یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ وہ ایک ہفتے سے سویا نہیں، یونس خان نے اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ سرفراز کبھی دھوکا نہیں دے گا، سرفراز احمد بہترین صلاحیت رکھتا ہے، سرفراز احمد کو بھرپور سپورٹ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بتدریج مزید بہتری آئے گی۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 21:03:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :