جنوبی افریقہ کا عمران طاہر کو زمبابوے کے خلاف آخری دو ٹی ٹونٹی میچز کیلئے آرام دینے کا موقع

جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:21

جنوبی افریقہ کا عمران طاہر کو زمبابوے کے خلاف آخری دو ٹی ٹونٹی میچز کیلئے آرام دینے کا موقع
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے مایہ ناز سپنر عمران طاہر کو آرام کا موقع دے دیا، اب عمران کی جگہ تبریز شمسی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران طاہر نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ون ڈے سیریز میں ہیٹرک سمیت مجموعی طور پر 10 وکٹیں لیں، بعدازاں انہوں نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیریئر بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف آخری دو میچز میں عمران کو آرام کی غرض سے سکواڈ سے ریلیز کر دیا اور اب تبریز شمسی ان کی جگہ اپنی سپن بائولنگ کا جادو دکھائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 21:21:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :