محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں وقار یونس، آصف اور شبیر کی تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے سے ایک وکٹ کی دوری پر

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:52

محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں وقار یونس، آصف اور شبیر کی تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے سے ایک وکٹ کی دوری پر
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) نوجوان پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بائولرز وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کی تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے تاہم انکو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، اگر عباس آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا یاسر شاہ کا ریکارڈ بھی برابر کر لیتے، یاسر شاہ نے بھی 9 میچز میں اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ عباس بھی کینگروز کے خلاف نواں ٹیسٹ کھیل رہے تھے اور اب عباس کو وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد نے 10 میچز میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کرنے کے لئے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 11/10/2018 - 22:52:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :