پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اورچر آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے ابوظہبی شروع ہوگا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:52

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اورچر آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے ابوظہبی شروع ہوگا
دبئی۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے باہمی ٹیسٹ میچز میں کینگروز کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 63 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں آسٹریلوی ٹیم 31 اور پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ اس سے قبل آسٹریلیا اور پاکستان اے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ٹور میچ بھی ڈرا ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 1956ء سے اب تک مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 31 جیتے جبکہ پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی، 18 میچز ڈرا ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 22:52:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :