محمد عبا س کو ون ڈے کیوں نہیں کھلانے چاہیئیں؟سعید اجمل نے وجہ بتا دی

عباس اسوقت ٹیسٹ کرکٹ کا کامیاب ترین باﺅ لر ہے :سعید اجمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 اکتوبر 2018 15:27

محمد عبا س کو ون ڈے کیوں نہیں کھلانے چاہیئیں؟سعید اجمل نے وجہ بتا دی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر 2018ء) سابق ٹیسٹ آف سپنر سعید اجمل نے محمد عباس کو صرف ٹیسٹ میچز تک محدود رکھنے کی حمایت دی ، ان کا کہنا تھا کہ عباس اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین باﺅلر ہیں اور نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہیں ۔41سالہ سعید اجمل کا کہنا تھاکہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں ان ہی باﺅلرز کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کھلانے چاہیئیں جو پہلے سے ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں، عباس اگر ٹیسٹ میچز میں اچھی با ﺅلنگ کر رہا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ اسے دوسرے فارمیٹس میں بھی شامل کیا جائے،میں اس بات کے حق میں ضرور ہوں کہ عباس کو انگلش کنڈیشنز میں اگر ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بنایا جائے تو وہ مفید ثابت ہوسکتا ہے تاہم یو اے ای میں ابھی اسے صرف ٹیسٹ میچز کھلائیں۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ آف سپنر نے کہا عباس کی جگہ اگر رومان رئیس فٹ ہوتا ہے تو انہیں ون ڈے میچز میں کھلانا بہتر رہے گا۔ سعید اجمل نے بلال آصف کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو ایک اچھے آف سپنر کی اشد ضرورت ہے، بلال کو ٹیسٹ کے لئے منتخب کرتے وقت اس کی مخالفت کی گئی کیوں کہ اس نے ڈومیسٹک میں زیادہ وکٹیں نہیں لیں تھیں اور دوسرے آپشنز موجود تھے لیکن اب اس نے خود کو منوالیا ہے لہذا اس کو سپورٹ کرنا چاہئے، بلال آصف رپورٹ ہوا تو یہ پاکستان کے خلاف ایک بار پھر سیاست ہوگی۔

سعید اجمل کا مزید کہنا تھا کہ یاسر شاہ اور شاداب خان جیسے لیگ سپنرز ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں، ان کے ساتھ آف سپنر کا کمبی نیشن بننے سے باﺅلنگ مضبوط ہوگی کیوں کہ ٹیسٹ میچز ہمیشہ باﺅلرز ہی جتواتے ہیں، اس وقت قومی ٹیم کا باﺅلنگ کمبی نیشن سب سے اچھا ہے، دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے باﺅلنگ تو اچھی کی تاہم بیٹنگ سست کی، انہیں تیز کھیلنا چاہیے تھا، یاسر شاہ اچھا باﺅلر ہے لیکن دبئی ٹیسٹ میں اچھی باﺅلنگ نہیں کی۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 15:27:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :