ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے اومان میں شروع ہوگی

جمعہ اکتوبر 16:35

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے اومان میں شروع ہوگی
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2018ء) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے اومان کے دارلحکومت مسقط میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور میزبان اومان کے درمیان کھیلا جائیگا۔

ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے کامیابی انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنے پانچ سنگل گروپ میچ کھیلے گی۔ ایونٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 28 اکتوبر کو کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 20 اکتوبرکو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، تیسرا میچ 22 اکتوبر سے میزبان اومان کے خلاف کھیلے گی، چوتھا میچ 24 اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی اور اپنے گروپ کا پانچواں اور آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی ۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اسکا ٹائٹل دو، دو مرتبہ جیت چکی ہیں۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 2011ئ میں ہوا تھا جس کا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2018 - 16:35:34

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments