دوران میچ شائق کی موت،

انڈونیشیا نے ٹاپ فٹ بال لیگ کو دو ہفتوں کیلئے معطل کر دیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:35

دوران میچ شائق کی موت،
جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) انڈونیشیا نے دوران میچ شائق کی موت واقع ہونے پر ٹاپ فٹ بال لیگ کو دو ہفتوں کیلئے معطل کر دیا، دوران میچ سٹیڈیم میں موجود ٹیموں کے شائقین آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس کی وجہ سے ایک شائق کی موت واقع ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے وزیر کھیل امام ناہراوی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شائق کی موت کی وجہ سے لیگا ون فٹ بال لیگ دو ہفتوں تک معطل رہے گی تاہم تحقیقات کے بعد اگر معاملات جلدی حل ہو گئے تو پابندی پہلے بھی اٹھائی جا سکتی ہے۔

لیگا ون فٹ بال لیگ کی اختتامی تاریخ 9 دسمبر 2018 تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بھی 16 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ واقع کے اصل حقائق بھی سامنے آ جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 16:35:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :