ْشنگھائی ماسٹرز ٹینس، نوویک جوکووچ اور الیگزینڈر زویرو مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:44

ْشنگھائی ماسٹرز ٹینس، نوویک جوکووچ اور الیگزینڈر زویرو مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور جرمنی کے الیگزینڈر زویرو اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنلز میں پہنچ گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرس کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں شہرہ آفاق سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-1) اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے کائل ایڈمونڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 17:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :