گاربین موگوروزا اور شوائی ژنگ ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:44

گاربین موگوروزا اور شوائی ژنگ ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ہسپانوی ٹینس گاربین موگوروزا اور چین کی شوائی ژنگ اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہانگ کانگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں سپین کی نامور ٹینس سٹار گاربین موگوروزا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی لیوک شیکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں چین کی شوائی ژنگ نے آسٹریلیا کی ڈاریا گاوریلووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 17:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :