سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

بوائز اور گرلز کے پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل کے مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئے، شائقین کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:44

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چمپئن شپ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم ہال میں جاری ہے، دوسرے روز بوائز اور گرلز کے پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل کے مقابلے ہوئے،شائقین کی بڑی تعداد نے دلچسپ مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس پنجاب کی جانب سے چمپئن شپ کے لئے تمام سہولتیں فراہم کی جاری ہیں، جمعہ کے روز بوائز سنگلز انڈر14پری کوارٹر فائنل کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے حاشرنے پنجاب کے محمد ریحان، پنجاب کے معیز فیصل نے اسلام آباد کے زاویئر ، پنجاب کے ملک غاصف نے پنجاب کے معیز احمد، پنجاب کے عامر حسن جنجوعہ نے بلوچستان کے تقی عباس، خیبر پختونخوا کے عمر خان نے پنجاب کے برہان احمد، پنجاب کے محمد ابراہیم رشید نے خیبر پختونخوا کے سمیر کرسٹوفر کو شکست دیدی۔

(جاری ہے)

بوائز سنگلز انڈر 16پری کوارٹر فائنل میں خیبر پختونخوا کے قاری عدنان نے سندھ کے محمد طحٰہ، پنجاب کے حسیب احمد نے خیبر پختونخوا کے محمد عذیر، پنجاب کے راجہ حسن نے خیبر پختونخوا دانیال شہزاد ، پنجاب کے محمد حنیف نے خیبر پختونخوا کے میکائل خان، خیبر پختونخوا کے شاہان اللہ نے پنجاب کے بلال ندیم، پنجاب کے حارث فرید نے خیبر پختونخوا کے تیمور اعوان، پنجاب کے رضا علی عادل نے خیبر پختونخوا کے حمزہ کو ہرادیا۔

بوائز سنگلز انڈر 18پری کوارٹر فائنل میںخیبر پختونخوا کے عبداللہ نے اسلام آباد کے مبارض بن رافع، پنجاب کے جلیس یوسف نے سندھ کے ہاشم اقبال ، پنجاب کے طیب شفیق نے سندھ کے مزمل وسیم،پنجاب کے ہاشم الحسن نے سندھ کے ملک حسام اللہ، خیبر پختونخوا کے زبیر شاہ نے پنجاب کے انس اختر، پنجاب کے مقسط عامر نے پنجاب فیضان افضل، سندھ کے طلحہ علی نے پنجاب کے اسد طاہر، پنجاب کے راجہ ذوالقرنین حیدر نے بلوچستان کے علی اکبر کو شکست دیدی۔

بوائز ڈبلزانڈر 18پری کوارٹر فائنل میں سندھ کے طلحہ اور مزمل نے آزاد کشمیر کے مکرم اور حمزہ، اسلام آباد کے علی ارشد اور عیسٰی خان نے سندھ کے دانیال اور ہاشم کو ہرادیا۔گرلز سنگلز انڈر 16کوارٹر فائنل میں پنجاب کی مہرالنساء نے بلوچستان کی فاطمہ، بلوچستان کی سمایہ نے پنجاب کی ہاجرہ نبیل، اسلام آباد کی دینا شہزاد نے پنجاب کی حدیقہ اور پنجاب کی زینب چودھری نے پنجاب کی عروہ رشید کو شکست دی۔ گرلز سنگلز انڈر 18کوارٹر فائنل میں پنجاب کی میراب بھینڈارہ نے پنجاب کی مریم شہزادی، بلوچستان کی الجا طارق نے سندھ کی مریم حنیف، پنجاب کی لائبہ مسعود نے پنجاب کی آمنہ جواد اور پنجاب کی امل منیب نے سندھ کی مریم حیات کو ہرادیا۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 18:44:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :