مسقط میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:09

مسقط میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) مسقط میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے ،ْ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان عماد شکیل بٹ، عمران بٹ، عرفان سینئر ،علیم بلال، مبشرعلی، محمد توثیق، تصورعباس، اعجاز احمد، عرفان جونئیر، علی شان، مظہر عباس، رضوان جونیئر، فیصل قادر، ابوبکر، عمر بٹّہ، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔

ایشین چیمپئینز ٹرافی 18 تا 28 اکتوبر مسقط میں شیڈول ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ جنوبی کوریا کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گا جبکہ قومی ٹیم دوسرے میچ میں روایتی حریف و دفاعی چمپئن بھارت کے خلاف 22 اکتوبر کو میدان میں اترے گی۔پاکستان کا تیسرے میچ میں میزبان عمان سے ٹکراؤ 22 اکتوبر کو ہوگا جبکہ چوتھا میچ 24 اکتوبر کو چاپان سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 20:09:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :