پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چیمپئن شپ 2018ء کا فائنل مصر کے یوسف سلمان نے جیت لیا

جمعہ 12 اکتوبر 2018 23:54

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چیمپئن شپ 2018ء کا فائنل مصر کے یوسف سلمان نے جیت لیا
لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چیمپئن شپ 2018ء کا فائنل مصر کے یوسف سلمان نے سخت مقابلے کے بعد جیت لیا، فائنل میں ملائیشیا کے ایون یون کو شکست، مہمان خصوصی ایف ایم سی کے ایم ڈی فاروق شاہد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق ایف ایم سی انٹر نیشنل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم، خزانچی طارق صدیق ملک، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان، خزانچی سکواڈرن لیڈر محمد وقاص، طارق فاروق رانا، سکواش فیملی کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ بہت ہی دلچسپ رہا۔ ملائیشیا کے ایون یون نے پہلی گیم جیت کر برتری حاصل کرلی۔

اگلی دونوں گیمز مصر کے یوسف سلمان نے جیت کر میچ میں برتری حاصل کی مگر چوتھی گیم میں ایون یون نے شاندار کھیل پیش کرکے میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ اس طرح مصر کے یوسف سلمان نے ملائیشیا ایون یون کو 8/11, 11/6, 11/8, 9/11, 11/8 سے 63 منٹ میں ہرا دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف سلمان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیت کر خوشی ہوئی، میچ بہت زبردست رہا۔ ایف ایم سی پاکستان، پاکستان سکواش ، پنجاب سکواش کا شکریہ جنہوں نے اتنے شاندار انتظامات کیے۔ اگلا ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے کراچی آؤں گا۔ ایم ڈی ایف ایم سی فاروق شاہد کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا نواں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہے جو ہم نے سپانسر کیا۔ خوشی ہے کہ اتنی بڑی تعداد انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آئی۔ پاکستان کھیلوں کی ایک محفوظ ملک ہے۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 23:54:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :