مالنگا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل،

فاسٹ بائولر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں بائولر بن گئے

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 15:42

مالنگا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل،
دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) مایہ ناز سری لنکن فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کر لیں، وہ متھایا مرلی دھرن اور چمندا واس کے بعد یہ اعزاز پانے والے تیسرے سری لنکن بائولر ہیں، اس کے ساتھ ساتھ فاسٹ بائولر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اننگز میں زیادہ مرتبہ 5 یا زائد وکٹیں لینے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں بائولر بھی بن گئے، انہوں نے ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

مرلی دھرن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 1347 جبکہ واس نے 761 وکٹیں لے رکھی ہیں، مالنگا کی وکٹوں کی تعداد 502 ہو گئی ہے۔ اسی طرح مالنگا نے ایک روزہ کرکٹ میں ایک اننگز میں زیادہ بار 5 یا زائد وکٹیں لینے والے سری لنکا کے دوسرے اور دنیا کے پانچویں بائولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے، اس فہرست میں سابق پاکستانی بائولر وقار یونس 13 مرتبہ سنگ میل عبور کر کے سرفہرست ہیں، مرلی دھرن نے 10 بار، بریٹ لی اور شاہد آفریدی نے 9، 9 بار یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے، گلین میگراتھ نے 7 بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
وقت اشاعت : 13/10/2018 - 15:42:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :