انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 15:55

انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل
دمبولا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 27ویں انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں 26 رنز بنا کر کیریئر کے 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے 52 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 2013 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے ایوان مورگن 5724 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 13/10/2018 - 15:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :