پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن سکواش ٹورنامنٹ کا آغاز

پہلے دن آٹھ میچز کھیلے گئے،دو اپ سیٹ ہوئے پاکستانی کھلاڑی عماد فرید نے ہانگ کانگ کے ہنری لونگ کو ،پاکستانی کھلاڑی علی بخاری نے اپ سیٹ کرتے ہوئے اپنے سے بہتر رینک اسرار احمد کو ہرا دیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:09

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن سکواش ٹورنامنٹ کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن سکواش ٹورنامنٹ 2018ء کے پہلے دن آٹھ میچز کھیلے گئے ۔دو اپ سیٹ ہوئے پاکستانی کھلاڑی عماد فرید نے ہانگ کانگ کے ہنری لونگ کو جبکہ پاکستانی کھلاڑی علی بخاری نے اپ سیٹ کرتے ہوئے اپنے سے بہتر رینک اسرار احمد کو ہرا دیا۔

باقی تمام کھلاڑی اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم، خزانچی طارق صدیق ملک، نائب صدر طارق فاروق رانا، پاکستان سکواش فیڈریشن کے خزانچی وقاص احمد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پہلے میچ میں فرحان زمان نے اپنے ہم وطن پاکستانی ذیشان خان کو 11/6, 11/7, 9/11,11/7 سے 25 منٹ میں ہرا دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ملائیشیا کے عدین ادریکے نے پاکستان کے محمد حسان رضا کو 11/5, 11/3, 11/5 سے 17 منٹ میں ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں چی ہم وانگ (ہانگ کانگ) نے پاکستان کے محمد عذیر رشید کو 13/11, 11/2, 11/4 سے 34 منٹ میں ہرا دیا۔ چوتھے میچ میں عماد فرید نے ہانگ کانگ کے ہنری لونگ کو 11/7, 11/7, 11/6 سے 32 منٹ میں ہرا دیا۔ ہانگ کانگ کے ٹینگ منگ ہانگ نے انگلینڈ کے رابرٹ ڈونر کو 11/6, 8/11, 7/11, 11/8, 11/5 سے 52 منٹ میں ہرا دیا۔

چھٹے میچ میں ہانگ کانگ کے تیز کوان لونے ایران کے نیوڈ کو 11/6, 11/7, 11/5 سے 21 منٹ میں ہرا دیا۔ چھٹے میچ میں آئرلینڈ کے شین کونرے نے پاکستان کے خواجہ عادل مقبول کو 11/7, 11/5, 13/11 سے 22 منٹ میں ہرا دیا۔ آٹھویں اور آخری میچ میں سید مجتبیٰ شاہ بخاری نے اپنے ہم وطن پاکستانی اسرار احمد کو دلچسپ مقابلے کے بعد 10/12, 3/11, 11/3, 11/2, 12/10 سے 51 منٹ میں ہرا دیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2018 - 19:09:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :