انتظامی امور کے مسائل، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ون ڈے وینکھڈے سے برابورن منتقل

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:20

انتظامی امور کے مسائل، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ون ڈے وینکھڈے سے برابورن منتقل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ کو وینکھڈے سے برابورن اسٹیڈیم منتقل کر دیا گیا، برابورن اسٹیڈیم 9 برس بعد کسی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرے گا، اس نے آخری مرتبہ 2009ء میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی تھی۔

(جاری ہے)

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن میں انتظامی امور کے مسائل کے پیش نظر میچ کو وینکھڈے اسٹیڈیم سے برابورن اسٹیڈیم منتقل کیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/10/2018 - 19:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :