انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال، برازیل، کولمبیا، میکسیکو، جاپان، جنوبی کوریا اور قطر نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:20

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال، برازیل، کولمبیا، میکسیکو، جاپان، جنوبی کوریا اور قطر نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
ریو ڈی جنیرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں برازیل، کولمبیا، میکسیکو، جاپان، جنوبی کوریا اور قطر کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

مختلف ممالک میں انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال کے سلسلے میں کھیلے گئے میچز میں برازیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کو 2-0 گولز سے شکست دی، کولمبین ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے زیر کیا، میکسیکو اور کوسٹا ریکو کے درمیان بھی زبردست مقابلہ ہوا تاہم میکسیکن ٹیم نے 3-2 گولز سے کامیابی سمیٹی، جاپان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاناما کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گولز سے شکست فاش سے دوچار کیا، جنوبی کوریا نے یوروگوئے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر کامیابی اپنے نام کی جبکہ قطر نے ایکواڈور کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 گولز سے زیر کیا۔

وقت اشاعت : 13/10/2018 - 19:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :