نیپال ،ْبرفانی طوفان کی زد میں آکر 9 کوہ پیما ہلاک

چار نیپالی گائیڈز کی لاشیں برآمد ،ْجنوبی کوریا سے ہی تعلق رکھنے والے پانچویں کوہ پیما کو ابتدائی طور پر لاپتہ قرار دیا گیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:39

نیپال ،ْبرفانی طوفان کی زد میں آکر 9 کوہ پیما ہلاک
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) نیپال میں ماؤنٹ گٴْرجا پر کوہ پیمائی کرنے والے 9 کوہ پیما برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیم کو ہفتہ کی صبح تباہ شدہ کیمپ کے قریب 4 جنوبی کوریا کے کوہ پیماؤں اور ان کے 4 نیپالی گائیڈز کی لاشیں ملیں، جنوبی کوریا سے ہی تعلق رکھنے والے پانچویں کوہ پیما کو ابتدائی طور پر لاپتہ قرار دیا گیا۔

بعد ازاں حکام نے تصدیق کی وہ بھی اسی کیمپ میں موجود تھے جو شدید برفانی طوفان کی زد میں آکر تباہ ہوا۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا کے 5 باشندوں اور 4 غیر ملکیوں کی چوٹی گٴْرجا سًر کرنے کی مہم کو تیز ہواؤں نے روند ڈالا اور وہ چٹان سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر پائلٹ سدارتھا گورونگ حادثے کے مقام پر سب سے پہلے پہنچے اور تباہی کی داستان بیان کی۔

ان کا کہنا تھا کہ برفانی طوفان سے تمام خیمے تباہ ہوچکے تھے جبکہ کوہ پیماؤں کی لاشیں دور دور تک بکھر چکی تھیں ،ْیہاں تک کہ چن کی لاشیں مرکزی کیمپ سے 500 میٹر دوری پر ملیں۔انہوں نے بتایا کہ سب کچھ ختم ہوچکا تھا اور تمام ٹینٹس پھٹ کر بکھر چکے تھے۔سدارتھا گورونگ نے اپنا ہیلی کاپٹر کوہ پیما ٹیم کے کیمپ سے کچھ فاصلے پر ہی اتارا اور مقامی افراد کی مدد سے کیمپ کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تاہم موسم کی خراب صورتحال کے باعث وہ ایک بھی لاش کو اپنے ساتھ نہیں لے جاسکے۔پولیس ترجمان سیلیش تھاپا کے مطابق ریسکیو عملے نے دوسرا ہیلی کاپٹر بھیجنے کی بھی کوشش کی، تاہم تیز ہوا کے باعث وہ اڑان بھرنے سے قاصر رہا۔
وقت اشاعت : 13/10/2018 - 19:39:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :