سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ پرسوں کھیلا جائیگا

پیر 15 اکتوبر 2018 13:36

سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ پرسوں کھیلا جائیگا
کینڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ پر مشتمل سیریز کا تیسراایک روزہ میچ پرسوں 17 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر کو کھیلا جائیگا ،ْ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم 30 اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ون ڈے سیریز میں انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان سری لنکن ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 13:36:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :