ٹپال اینڈ ٹک مکران فٹ بال چمپئن شپ میں پسنی اور جیوانی کی ٹیمیں کامیاب

پیر 15 اکتوبر 2018 14:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) مکران فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بلوچستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری ’’ٹپال اینڈ ٹک مکران فٹ بال چمپئن شپ‘‘ میں پسنی کلب نے مدمقابل گوادر سٹی کو 1-0 سے شکست دے دی۔ فاتح کلب کی جانب سے نسیم نے فیصلہ کن گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں جیوانی کی ٹیم نے پشکان کلب کو بذریعہ پنلٹی ککس 6-5 سے شکست دی۔

دوران کھیل مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈسٹرکٹ گوادر آصف نسیم سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اسحاق عثمان بلوچ، نذیر دائود و دیگر موجود تھے۔ کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نذر شباب، عبدالباقی اور ایوب محمد نے انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 14:50:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :