مکی آرتھر سے کوئی اختلاف نہیں،

کوچ اور کپتان ایک پیج پر ہیں ،ْسرفراز احمد جو ہونا تھا وہ ہوگیا، کوچ سے اختلاف کی بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم بحیثیت کپتان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر انتہائی پٴْراعتماد ہوں، اچھا موقع ہے اچھی کارکردگی پیش کر کے دوسرا ٹیسٹ جیتیں ،ْ گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 15:42

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ اور کپتان ایک ہی پیج پر ہیں۔ابوظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ کوچ اور میرے درمیان اختلاف نہیں، جو ہونا تھا وہ ہوگیا، کوچ سے اختلاف کی بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میرے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جیسا پہلے روز تھا آج بھی ویسا ہی ہے، ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا اور موقع ملا تو پاکستان کیلئے پرفارم کروں گا۔کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت کے بہت قریب آگئے تھے مگر جیت نہ سکے، ایک وکٹ مل جاتی تو دبئی ٹیسٹ جیت سکتے تھے تاہم امید ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دیں گے اور کامیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر انتہائی پٴْراعتماد ہوں، اچھا موقع ہے کہ اچھی کارکردگی پیش کر کے دوسرا ٹیسٹ جیتیں۔کپتان نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے، جنہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں لانے کا مقصد تیز کرکٹ کھیلنے والا کرکٹر شامل کرنا تھا، شاداب خان فٹ بھی ہیں اور 12 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 15:42:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :