ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 17 نومبر کو لاہور میں ہوگا

پیر 15 اکتوبر 2018 16:30

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 17 نومبر کو لاہور میں ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 17 نومبر کو لاہور میں ہوگا‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام رکن ممالک کی تصدیق کے بعد باقاعدہ طور پر اعلان کردیا جائے گا‘ اس سلسلے میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں خطے میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، اہم ایونٹس کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت اس وقت پاکستان کے پاس ہے اور حال ہی میں بورڈ سربراہ احسان مانی نے عہدہ سنبھالنے کے پعد پہلی بار اجلاس کو چیئر کیا تھا۔ ان سے پہلے سابق چیئرمین نجم سیٹھی یہ ذمہ داریاں نبھارہے تھے‘ پاکستان کی دوسالہ مدت اب ختم ہورہی ہے اور رولز کے تحت بنگلہ دیش بورڈ کی اگلی باری ہے، بنگلا دیش بورڈ کے صدر ناظم الحسن نئے صدر بن جائیں گے۔ پی سی بی نے اجلاس کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 16:30:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :