حضرت اللہ زیزئی نے ٹی ٹونٹی میں تیز ترین ففٹی کا گیل اور یووراج سنگھ کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا،

ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بھی بن گئے

پیر 15 اکتوبر 2018 17:27

حضرت اللہ زیزئی نے ٹی ٹونٹی میں تیز ترین ففٹی کا گیل اور یووراج سنگھ کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا،
شارجہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) افغانی کرکٹر حضرت اللہ زیزئی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا کرس گیل اور یووراج سنگھ کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، وہ ٹی ٹونٹی میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔

(جاری ہے)

یووراج سنگھ نے 2007ء میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 12 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ کرس گیل نے 2016ء میں بگ بیش لیگ میں 12 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر یووراج کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا، انہوں نے افغانستان پریمیئر لیگ میں کابل زوانان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلخ لیجنڈز کے خلاف میچ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 12 گیندوں پر 7 چھکوں تین چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 17 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی، حضرت اللہ زیزئی نے عبداللہ مزاری کو ایک اوور میں چھ چھکے بھی رسید کئے۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 17:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :