زمبابوین کرکٹ ٹیم 19اکتوبر کو ٹور ون ڈے میچ سے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز کرے گی

پیر 15 اکتوبر 2018 17:27

زمبابوین کرکٹ ٹیم 19اکتوبر کو ٹور ون ڈے میچ سے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز کرے گی
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم 19 اکتوبر کو ٹور ون ڈے میچ سے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز کرے گی۔ زمبابوین ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں بدترین شکست کے بعد اب بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

زمبابوین ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد زمبابوین ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل 29 سے 31 اکتوبر تک تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 سے 7 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 17:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :