انگلش آل رائونڈر لیام ڈاسن کی فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

پیر 15 اکتوبر 2018 18:06

انگلش آل رائونڈر لیام ڈاسن کی فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک
پالے کیلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) انگلش آل رائونڈر لیام ڈاسن کی فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا اور مہمان انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاسن سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، انجری کے باعث اس وقت ان کی تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بارے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، اگر وہ دستیاب نہ ہوئے تو انگلینڈ ان کی جگہ جوروٹ کو سپن بائولنگ آپشن کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 18:06:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :