فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ کے مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا

پیر 15 اکتوبر 2018 20:03

فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ کے مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام جاری فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ کے مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ماڈل پنجاب کامرس کالج ایچ ایٹ فور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سینٹ یڑن جی ٹین فور نے اسلام آباد سائنس سکول اینڈ کالج ایچ الیون فور کو 3-1 گول سے شکست دی ،دوسرا میچ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ایٹ فور نے اے پی ایس ، ڈی ایچ اے فیز ون کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا،تیسرے میچ میں 502 ماڈل کالج راولپنڈی نیروٹس سکول ایند کالج ہارلے سٹریٹ راولپنڈی کو 9-8 پنلٹی ککس سے ہرا دیا جبکہ چوتھا میچ میں فضائیہ انٹر کالج ای نائن نے ہیرا پبلک سکول گلشن کالونی راولپنڈی کو 3-1 گول سے ہرا دیا، چیف آرگنائزر اللہ دیہ مہر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 29 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 19 اکتوبر کو سیمی فائنل جبکہ 20اکتوبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 20:03:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :