نیوزی لینڈ اے نے پاکستان اے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا، حسین طلعت کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی بھی ٹیم کے کام نہ آئی

پیر 15 اکتوبر 2018 20:45

نیوزی لینڈ اے نے پاکستان اے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا، حسین طلعت کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی بھی ٹیم کے کام نہ آئی
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) نیوزی لینڈ اے ٹیم نے پاکستان اے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، فاتح ٹیم نے 143 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 3 وکٹوں پر حاصل کیا، گلین فلپس نے 53 اور جارج وورکر نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، حسین طلعت کی 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 142 رنز بنائے، حسین طلعت اور کپتان عمر امین کے سوا پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، حسین طلعت 51 اور عمر امین 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان اور افتخار احمد 4، 4 آغا سلمان صفر، آصف علی 11 اور محمد رضوان 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عمید آصف 6 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، پٹیل نے 3 اور ٹوڈ ایسٹل نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں نیوزی لینڈ اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، فلپس 53 اور وورکر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹا، بروس 15 اور چپمین 11 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، حسین طلعت نے 2 اور وقاص مقصود نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 20:45:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :