26ویں نیشنل کراٹے چمپئن شپ2018 ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میںمنعقد ہوئے

پیر 15 اکتوبر 2018 22:34

26ویں نیشنل کراٹے چمپئن شپ2018 ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میںمنعقد ہوئے
کوئٹہ- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 26ویں نیشنل کراٹے چمپیئن شپ2018ء ایوب سٹیڈیم کوئٹہ کی(PSB) جمنازیم میںمنعقد ہو اجس میں ملک بھرسی9 مختلف ٹیموں نے حصہ لیاجن میں دفاعی چمپیئن پاکستان واپڈا،پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، اسلام آباد،سندھ، کے پی کے ، پنجاب سمیت میزبان ٹیم بلوچستا ن نے شرکت کیں ۔

قومی کراٹے چیمپیئن شپ میں پاکستان واپڈاکی ٹیم نے اپنے ٹائٹل کادفاع کرتے ہوئے 6سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت کر 170پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہ کر چمپیئن شپ اپنے نام کرلی جبکہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن اور پاکستان ریلوے کی تیسری پوزیشن رہی ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری تھے جبکہ دیگرمہمانوںمیںسیکریٹری پاکستان کراٹے فیڈریشن عندلیب سندھو،ڈی جی سپورٹس بلوچستان علی کردگل،جنرل سیکریٹری واپڈاسپورٹس بورڈ عبدالرزاق گل، سیکریٹری بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن (کیسکوکراٹے کوچ)بابر اقبال، سپورٹس آفیسرکیسکوواپڈاارباب محمدحیات کاسی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چمپیئن شپ میں انٹرنیشنل کراٹے چمپیئن سعدی عباس،سینسی غلام علی ہزارہ،شاہ محمدو دیگر نے بطورٹیکنکل آفیشل اور کوآرڈنیٹرزشریک ہوئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قاسم خان سوری نے کہاکہ بلوچستان کراٹے ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ میں قومی کراٹے چیمپئن شپ انعقاد کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے کیونکہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کراٹے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پرملک کانام روشن کررہے ہیں جن کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کریں گے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ ایک صحت مند معاشر ے کی تشکیل کیلئے صحت مند نوجوانوں کاکرادار نہایت اہم ہے اور کھیلوںکے ذریعے ہی ہم اپنے نوجوانوںکی صلاحیتوںکو اجاگر کرسکتے ہیں جن کی ہر فورم پر پذیرائی کیاجائے گا ۔ تقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے فاتح ٹیم اورکھلاریوںمیں ٹرافی ، میڈلزاورانعامات تقسیم کئے جبکہ ایونٹ کے منتظمین کو یادگاری شیلڈزدئیے گئے اس موقع پر جنرل سیکریٹریPKFعندلیب سندھونے مہمان خصوصی کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کی جانب سے چیمپئن شپ کے یادگاری سوینیئر پیش کیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 22:34:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :