آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا پر فرد جرم عائد

پیر 15 اکتوبر 2018 23:40

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا پر فرد جرم عائد
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز سنتھ جے سوریا پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر فرد جرم عائد کر دی، جے سوریا پر آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر جے سوریا پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، سابق بلے باز پر اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ان پر کرپشن کی تحقیقات کے دوران اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون نہ کرنے اور تحقیقات میں تاخیر اور ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔

49 سالہ سابق آل رائونڈر کو الزامات کے خلاف جواب جمع کرانے کیلئے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جے سوریا سری لنکن بورڈ کے ساتھ بطور چیف سلیکٹر اور چیئرمین آف سلیکٹرز کام کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل مینجر ایلکس مارشل نے رواں ماہ کے شروع میں سری لنکا میں کرکٹ میں سنگین کرپشن الزامات پر تحقیقات کا بھی اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 23:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :