کوبرا سانپ نے انگلش کرکٹ ٹیم کی پریکٹس میں خلل ڈال دیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:49

کوبرا سانپ نے انگلش کرکٹ ٹیم کی پریکٹس میں خلل ڈال دیا
کینڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سری لنکا کے دورے پر موجود انگلینڈ کی ٹیم دمبولا میں بارش سے متاثرہ دو ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد تیسرے میچ کے لیے کینڈی پہنچ گئی ہے تاہم یہاں کا سفر بھی ان کیلئے کچھ خوشگوار ثابت نہیں ہوا ،ْکوبرا نے انگلش ٹیم کی پریکٹس میں خلل ڈال دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم میدان میں ٹریننگ کر رہی تھی کہ اسی دوران وہاں ایک سانپ نے انٹری دی اور مہمان ٹیم پریکٹس روکنے پر مجبور ہو گئی۔

(جاری ہے)

انگلش کرکٹ بورڈ نے واقعہ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں گراؤنڈ کے اسٹاف کو کوبرا سانپ کو پکڑنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا ،ْاس تمام عمل کے دوران اطراف میں موجود کھلاڑی اور دیگر افراد اسمارٹ فون سے ویڈیو بناتے رہے۔انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ایک گھنٹے کے کھیل کے بعد ہی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔سیریز کا دوسرا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تاہم اس میچ میں کپتان آئن مورگن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے میزبان کو 31رنز سے مات دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 17اکتوبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 23:49:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :