دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت لیا

قومی ٹیم میں فخر زمان اور میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 اکتوبر 2018 10:34

دوسرا ٹیسٹ ، پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت لیا
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر2018ء) دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکے آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شیخ زید سٹیڈیم،ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔قومی سکواڈ سرفراز احمد( کپتان اور وکٹ کیپر)، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، وہ انگلی کی سرجری کے باعث آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں ،جس کے بعد فخر زمان کو آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے جب کہ شاداب خان کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،آسٹریلیا نے دبئی ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، پہلے ٹیسٹ میں زبردست مقابلے کے بعد اب دونوں ٹیمیں دوسرا اور آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں اور اسی لئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 1956ءسے اب تک مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 31 جیتے جب کہ پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی، 18 میچز ڈرا ہوئے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 10:34:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :