فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال کے مزید چار میچ کل کھیلے جائیں گے

منگل 16 اکتوبر 2018 13:25

فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال کے مزید چار میچ کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال میں کل بدھ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کا مقابلہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی الیون تھر ی سے ہوگا، دوسرے میچ میں علی ٹرسٹ کالج کھانہ اور اسلامک یونیورسٹی سکول آئی ایٹ تھری کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، تیسرا میچ سینٹ ویژن جی ٹین فور اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ایٹ فور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

چوتھے میچ میں 502 ماڈل کالج راولپنڈی اور فضائیہ انٹر کالج ای نائن کی ٹیموں کا ٹکرائو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اللہ دیہ مہر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 29 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 19 اکتوبر کو جبکہ فائنل 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 13:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :