آل بلوچستان فٹ بال چمپئن شپ، گوادر پورٹ اتھارٹی اور ڈی ایف اے گوادر نے فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:09

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بلوچستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹپال اینڈ ٹک کے باہمی تعاون سے جاری ’’آل بلوچستان فٹ بال چمپئن شپ‘‘ میں گوادر پورٹ اتھارٹی اور ڈی ایف اے گوادر نے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کھیلے گئے پہلے میچ میں گوادر پورٹ اتھارٹی نے مدمقابل تربت سٹی کو 3-0 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فاتح کلب کی جانب سے نفیس، واجد اور نسیم نے گول اسکور کئے۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈٖسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گوادر کی ٹیم نے مدمقابل جنونی کلب کو 2-0 سے مات دے کر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی۔ فاتح کلب کی جانب سے عمران اور شاہ نواز نے گول اسکور کئے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سپورٹس آفیسر گوادر پورٹ اتھارٹی منیر کولاچی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اسحاق عثمان بلوچ اور دیگر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 16:09:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :