انگلش آل رائونڈر لیام ڈاسن فٹنس مسائل کے باعث دورہ سری لنکا سے باہر، جوئے ڈینلی ٹیم میں طلب

منگل 16 اکتوبر 2018 16:26

انگلش آل رائونڈر لیام ڈاسن فٹنس مسائل کے باعث دورہ سری لنکا سے باہر، جوئے ڈینلی ٹیم میں طلب
پالے کیلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) انگلش آل رائونڈر لیام ڈاسن فٹنس مسائل کے باعث دورہ سری لنکا سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ جوئے ڈینلی کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاسن سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اس لئے انہیں واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

جوئے ڈینلی جو کہ ٹیسٹ سکواڈ میں ٹیم کا حصہ ہیں، کو ڈاسن کے متبادل کے طور پر ون ڈے سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (آج) بدھ کو آمنے سامنے ہوں گی اور مہمان انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 16:26:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :