ْچوتھا سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ‘ انڈر18 گرلز فائنل حریم انور نے جیت لیا

منگل 16 اکتوبر 2018 18:53

ْچوتھا سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ‘ انڈر18 گرلز فائنل حریم انور نے جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) چوتھا سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ انڈر18 گرلز سنگل کے فائنل میں حریم انور نے ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد ماریہ تعظیم کو2-3سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا ماریہ تعظیم نے شکست کا غصہ انڈر15 گرلز سنگل کے فائنل میں نکال لیا جہاں انہوں نے حور فواد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد0-3سے شکست سے دوچار کرکے فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی‘ ماریہ تعظیم نے انڈر18 فائنل میں11-8-8-11-11-8-9-11-11-7 سے شکست کھانے کے بعد انڈر15 کا فائنل11-7-11-7-11-5 سے جیت لیا‘ بوائز میں انڈر18 سنگل کے جوارٹر فائنل مقابلے ہوئے جن میں رضا عباس نے صوید تنویر کو0-3سے شایان سلیم نے حمزہ اشتیاق کو0-3سے فرقان پٹیل نے شایان عباس کو0-3سے اور اسد سنجوانی نے حسن انیس کو1-3سے زیر کرکے سیمی فائل کیلئے کوالیفائی کر لیا انڈر15 بوائز سنگل میں سیمی فائنل مقابلے ہوئیے جس میں رضا عباس نے محمد حسین کو1-3 کے مارجن سے جبکہ اسد سنجوانی نے محمد عماد کو اسی امرجن سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

ؤ بوائز اوپن کیٹیگری میں دوسرے رائونڈ کے مقابلے ہوئے جس میں شاہ عزیز نے انس خان کو2-3سے رضا عباس نے فواد کو0-3 سے عطا عباس نے شہباز کو1-3سے دانش ناصر الدین نے مہدی اظہر کو0-3سے مسعود حیدر نے اے ایچ بھٹی کو2-3سے نعمان نے انور قریشی کو0-3سے عارف مومن نے محب فرید کو0-3سے اکبر شاہ نے کتب خان کو0-3سے اعجازملک نے شاہ رخ منصور کو0-3سے دانش ادریس نے ظفر خان کو2-3سے ڈاکٹر ہارون نے علی کو0-3سے راحیل قریشی نے زین فاروق کو0-3 سے نعمان عالم نے احسان کو1-3سے عبید ہادی نے ذوہیب جیوانی کو1-3 سے حذیفہ حاتم نے خاور محمود کو2-3سے محمد علی اشرف نے سمیر آصف کو0-3سے حانی ندیم نے کاشف سعید کو0-3سے ارسلان علوی نے بشیر کو0-3سے شاہ میر الہیٰ نے فیصل ثاقب کو2-3سے دراز احمد نے حسن وہرہ کو1-3سے سعد نے ثاقب نعیم کو1-3سے بلال طارق نے حذیفہ خان کو0-3سے فرقان پٹیل نے فواد کو0-3سے حسین ویرانی نے سعد کو0-3سے صائم عدنان نے حسن احمد کو1-3سے محمد ثاقب نے آضف رزاق کو2-3سے بلال علوی نے فیضان لائق کو0-3سے اور فرحان ہاشم نے ڈاکٹر فاروق کو0-3 کی ہزیمت سے دوچار کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 18:53:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :