محمد عباس تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر کے وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کے ہم پلہ ہو گئے

عباس نے کیریئر کے 10ویں میچ میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کی

منگل 16 اکتوبر 2018 20:06

محمد عباس تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر کے وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کے ہم پلہ ہو گئے
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین 50 وکٹیں لیکر سابق ہم وطن بائولرز وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کے ہم پلہ ہو گئے، اسطرح وہ تیز ترین کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پر دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے منگل کو آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ کو آئوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، عباس نے کیریئر کے دسویں ٹیسٹ میں 50 وکٹیں مکمل کیں، اس سے قبل سابق پاکستانی بائورلرز وقار یونس، آصف اور شبیر نے بھی اتنے ہی میچز کھیل کر پچاس وکٹیں لی تھیں، پاکستان کی طرف سے تیز ترین پچاس ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز یاسر شاہ کو حاصل ہے جنہوں نے 9 میچز میں سنگ میل عبور کیا تھا۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 20:06:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :