عزیز میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہو گا

منگل 16 اکتوبر 2018 22:19

عزیز میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہو گا
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) عزیز میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہو گا۔جس میں لاہور ریجن کی 32 بہترین کرکٹ کلبز شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزروصدر مبشر نعیم میموریل کلب نجم عزیز کے مطابق 32 کرکٹ کلبز کو 4 گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، تما م میچز میں گیند، گرائونڈ، سکورز اور امپائرز ٹورنامنٹ کمیٹی فراہم کرئے گی۔

فسٹ عزیز میموریل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے نظرثانی شدہ حتمی کلب ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میچز کیلئے کھلاڑیوں کے کلب رجسڑیشن کارڈز لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 35 سال سے زائد عمر کا کھلاڑی ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکے گا اور پلینگ سائیڈ میں دو انڈر 19 کھلاڑی لازمی ہوں گے۔ٹورنامنٹ مکمل ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں مبشرنعیم میموریل، باغبانپورہ گرینرکلب، ظفر میموریل ، بقاجیلانی خان کلب، مجاہد جمخانہ، مناواں جمخانہ، ینگ کریسنٹ، ینگ مسلم جمخانہ، کریسنٹ کلب، ینگسٹر اے، یورینورسل، شاہدارہ کلب، اپالو کلب، راوی پارک جمخانہ، لکھوڈار جمخانہ، شمالی لاہور جمخانہ، مسلم جمخانہ، فیاض خان میموریل ، شاہدارہ جمخانہ، فیض باغ جمخانہ، سوامی نگر سپورٹس، پائینرکلب، چاند میموریل ، محبوب پارک جمخانہ، ظریف میموریل ، اپالو سپورٹس کلب، راوی کلب ایم پی جمخانہ ، ینکسڑ بی کلب، نیرسوچ کلب اور کراون کلب شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 16/10/2018 - 22:19:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :