طاہر علی کی 196 رنز کی جارحانہ اننگز، کراچی نے گریڈ ٹو این بی پی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی، احتشام الحق کی سنچری ناکافی ثابت، طاہر علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

منگل 16 اکتوبر 2018 23:13

طاہر علی کی 196 رنز کی جارحانہ اننگز، کراچی نے گریڈ ٹو این بی پی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی، احتشام الحق کی سنچری ناکافی ثابت، طاہر علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) طاہر علی کی 196 رنز کی دلکش اننگز کی بدولت کراچی نے گریڈ ٹو این بی پی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی جیت لی، کراچی بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 301 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، طاہر علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 39 چوکوں کی مدد سے 196 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں اٹک بلائنڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 222 رنز بنا سکی، احتشام الحق کی 139 رنز کی عمدہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، طاہر علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

منگل کو جناح اسٹیڈیم گرجوانوالہ میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی بلائنڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 301 رنز بنائے، طاہر علی نے 39 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 196 رنز کی غیرمعمولی اننگز کھیلی، احتشام الحق نے ایک وکٹ لی، جواب میں اٹک بلائنڈ ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 222 رنز تک محدود رہی، احتشام الحق کی 139 رنز کی عمدہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی، محمد کاشف نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بنک آف پاکستان کے نائب صدر اور ہیڈ آف کریڈٹ شاہد، ہیڈ آف ایگریکلچرل این بی پی قیصر، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ، پی بی سی سی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سلمان بخاری، پی بی سی سی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بلال ستی اختتامی تقریب کے موقع پر موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 23:13:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :