پاکستان ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ پرسوں کھیلے گی

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:29

پاکستان ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ پرسوں کھیلے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ پرسوں جمعہ کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیاء، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں، پاکستان اپنے پانچ سنگل گروپ میچ کھیلے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ 20 اکتوبرکو روایتی حریف بھارت کے خلاف، تیسرا میچ 22 اکتوبر کو اومان، چوتھا میچ 24 اکتوبر کو جاپان اور گروپ کا اپنا پانچواں اور آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی 18 رکنی پاکستانی ٹیم میں رضوان سینئر (کپتان)، عماد شکیل بٹ (نائب کپتان) ہونگے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، عرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی، ایم توثیق، تصور عباس، اعجاز احمد، عماد شکیل بٹ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شان، مظہر عباس، رضوان جونیئر، فیصل قادر، ابوبکر، عمر بھٹہ، ایم عتیق اور ایم زبیر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:29:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :