پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام سکواش کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کل شروع ہوں گے

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:29

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام سکواش کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کل شروع ہوں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام سکواش کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کل جمعرات سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی چار کیٹگریز میں حصہ لے سکتے ہیں جن میں انڈر۔11، انڈر۔13، انڈر۔15 اور انڈر۔17 شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی جبکہ دیگر ممبران میں طاہر سلطان، آفتاب قریشی اور عامر اقبال شامل ہیں۔ ٹرائلز 24 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:29:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :