فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز پرسوں کھیلے جائیں گے

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:29

فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز پرسوں کھیلے جائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز پرسوں جمعہ کو اسلام آباد ماڈل کالج آف کامرس فار بوائز ایچ ایٹ فور میں کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اللہ دتہ مہر نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے منسلک 29 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:29:42