سرفراز احمد نے بیٹنگ میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد دباؤ کا اعتراف کرلیا

دبئی ٹیسٹ کے بعد کوئی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے اور کوئی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے رہا تھا، مجھ پر کارکردگی کے حوالے سے شدید دباؤ تھا ،ْگفتگو

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:44

سرفراز احمد نے بیٹنگ میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد دباؤ کا اعتراف کرلیا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد دباؤ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی ٹیسٹ کے بعد کوئی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے اور کوئی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے رہا تھا، مجھ پر کارکردگی کے حوالے سے شدید دباؤ تھا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کے بعد کوئی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے اور کوئی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے رہا تھا، اس لئے مجھ پر کارکردگی کے حوالے سے شدید دباؤ تھا۔

انہوں نے کہ کوئی کہہ رہا تھا کہ کراچی والے سپورٹ کررہے ہیں اور کسی نے کہا کہ ٹیم سے باہر کردو، ہمارے ملک میں کراچی لاہور کی بھی بات ہورہی تھی، آج کی کارکردگی کے بعد کچھ اطمینان محسوس کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 57 رنز پر پانچ اور سات گیند پر چار کھلاڑی ا?وٹ ہونے کے بعد ٹیم شدید دباؤ میں تھی اور کپتان کی حیثیت سے مجھ پر بھی پریشر تھا۔

کپتان سرفراز نے کہا کہ میں نے بیٹنگ کے دوران مثبت ہونے کی کوشش کی لہذا میں نے اپنے آپ سے سوچا کہ اس مرحلے پر اٹیک کرکے خود اور اپنی ٹیم کو بھی یہاں سے نکال سکتا ہوں جس پر اٹیک کرنے کی کوشش کی اور اس سے مجھے فائدہ ہو، میرے ساتھ فخر زمان نے دباؤ برداشت کیا اور میرا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن گیند جس طرح ٹرن ہوئی اس سے مجھے بھی حیرت ہوئی عام طور پر یہاں چوتھے پانچویں دن گیند ٹرن ہوتی ہے لہذا ابوظہبی کی پچ مختلف ہے کوشش کریں گے کہ انہیں جلد آؤٹ کریں۔سرفراز احمد نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سے مجھے اپنی ٹیم سے توقعات ہیں اور ہم نے بہتر اسکور کیا ہے ،ْ ناتھن لائن ایشیائی کنڈیشن میں تجربہ کار بولر ہیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:44:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :