قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان آرمی، پاکستان بورڈ، پاکستان پولیس اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سے ملک میں خواتین والی بال کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کیلئے تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا جائیگا اور ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کیلئے بیھجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 15:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :