قائد ملت شہید لیاقت علی خان ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا کراچی اور ٹنڈو جام میں شاندار آغاز

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:08

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک اور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی میں آرام باغ باسکٹ بال کورٹ اور ٹنڈو جام میں سندھ ذرعی یونیورسٹی میں ’’قائد ملت شہید لیاقت علی خان ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ کا شاندار آغاز ہوگیا۔

کراچی میں فردوس کوآپریٹو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر حاجی محمود قریشی اور ٹنڈو جام میں ایڈوانس سیڈ کارپوریشن کے ایم ڈی اطہر علی خانزادہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، اویس محمود، انجینئر محفوظ الحق، طارق حسین، عبدالناصر اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آغاز پر قائد ملت شہید لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

کراچی میں افتتاح کے موقع پر کھیلے گئے نمائشی میچ میں قائد اعظم الیون نے مدمقابل علامہ اقبال الیون کو 35-20 سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم قائد اعظم الیون کی جانب سے اسد حفیظ 8، زین العابدین 8 اور محمد فیضان نے 7 جبکہ رنر اپ علامہ اقبال الیون کی جانب سے حمزہ خواجہ 9، عثمان خواجہ اور عبید الرحمن نے 6،6 پوائنٹس اسکور کئے۔ ٹنڈو جام میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ناغڑ باسکٹ بال کلب حیدرآباد نے مدمقابل سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کو 30-25 پوائنٹس سے مات دے دی۔

فاتح ٹیم ناغڑ کلب حیدرآباد کی جانب سے خرم 12، رافع 10 اور دانیال نے 8 جبکہ رنر اپ سندھ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے کاشف 9، حسن 8 اور عمران 6 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔ کراچی اور ٹنڈو جام میں کھیلے گئے میچز میں ریفریز کے فرائض جمیل صدیقی، ممتاز احمد، جاوید خان، شعیب، نوید اختر، جنید اختر اور شہباز نبی قائم خانی نے انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 16:08:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :