یوئیفا نیشنز لیگ، گریزمین نے عالمی چیمپئن فرانس کو جرمنی کے ہاتھوں شکست سے بچا لیا، جارجیا، ناروے، یوکرین اور ویلز کی فتوحات

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:47

یوئیفا نیشنز لیگ، گریزمین نے عالمی چیمپئن فرانس کو جرمنی کے ہاتھوں شکست سے بچا لیا، جارجیا، ناروے، یوکرین اور ویلز کی فتوحات
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) یوئیفا نیشنز فٹ بال لیگ میں عالمی چیمپئن فرانس نے جرمنی کو شکست دے دی، گریزمین نے دو گولز کر کے ٹیم کو شکست سے بچا لیا، جارجیا، ناروے، یوکرین اور ویلز نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

یوئیفا نیشنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں فرانس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن جرمن ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، میچ کے 14ویں منٹس میں جرمن کھلاڑی کروز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 62ویں منٹ میں فرانسیسی کھلاڑی گریزمین نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، 80ویں منٹس میں گریزمین نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو جرمنی کے خلاف 2-1 گولز کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، ناروے نے بلغاریہ کو 1-0 گول سے زیر کیا، جارجیا نے لٹویا کو 3-0 گولز سے شکست دی، یوکرین نے جمہوریہ چیک کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، ویلز نے ریپبلک آف آئرلینڈ کو 1-0 گول سے شکست دی۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 16:47:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :