سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ ٹیبل ٹینس‘رضا عباس انڈر15جبکہ فرقان پٹیل انڈر18 کے چمپئن بن گئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:22

سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ ٹیبل ٹینس‘رضا عباس انڈر15جبکہ فرقان پٹیل انڈر18 کے چمپئن بن گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں رضا عباس نے انڈر 15بوائز سنگل جبکہ فرقان پٹیل نے انڈر18 بوائز سنگل کے فائنل جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں جاری اس ٹورنامنٹ میں انڈر15 کا فائنل رضا عباس اور اسد سنجوانی کے درمیان کھیلا گیا جسے رضا عباس نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت لیا‘ جبکہ انڈر18 کا فائنل فرقان پٹیل اور شایان سلیم کے مابین ہوا جسے فرقان پٹیل نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کی۔

بوائز اوپن کیٹیگری میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی‘ کوارٹر فائنل میں عطا عباس نے مہدی رضا کو0-4سے بلال طارق نے فرحان حسین کو1-4 سے ارسلان علوی نے نعمان رضا کو3-4سے فرقان پٹیل نے نعمان عالم کو0-4سے صائم عدنان نے حسین ویرانی کو2-4سے محمد علی اشرف نے راحیل قریشی کو3-4سے شمشیر الہیٰ نے اکبر شاہ کو1-4سے شاہ عزیز نے عارف میمن کو3-4سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 17:22:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :