انڈونیشیا ایشین پیرا گیمز میں واپڈا کے اتھلیٹ حیدر علی کی شاندار کارکردگی ، دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان کے لئے تینوں تمغے واپڈا کے اتھلیٹ نے حاصل کئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:57

انڈونیشیا ایشین پیرا گیمز میں واپڈا کے اتھلیٹ حیدر علی کی شاندار کارکردگی ، دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) انڈونیشیا ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے واپڈا کے اتھلیٹ حیدر علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔6سے 13اکتوبرتک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں منعقد ہونے والی ایشین پیرا گیمز میں 44ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

8روزہ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستانی وفد 11اتھلیٹس پر مشتمل تھا۔ان کھیلوں میں پاکستان نے مجموعی طور پر دو سونے اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور یہ تینوں تمغے واپڈا کے اتھلیٹ نے جیتے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا کے اتھلیٹ حیدر علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسکس تھرو اور جولین تھرو میں ایک ایک گولڈ میڈل جیتا جبکہ لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ واپڈا کھلاڑی نہ صرف ملکی سطح پر کامیابیاں حاصل کررہے ہیں بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ۔بین الاقوامی سطح پرکامیابیوں کے ساتھ ساتھ واپڈا ملکی سطح پر 33کھیلوں میں قومی چیمپین ہے جبکہ 19 میں رنر اپ ہے۔واپڈا ملک میں کھلاڑیوں کو روزگار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے ۔ واپڈا سپورٹس بورڈ سے مختلف یونٹوں کے ساتھ ملک بھر سے 2100سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز وابستہ ہیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 17:57:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :