آل کراچی انٹر اسکول بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

بدھ 17 اکتوبر 2018 17:57

آل کراچی انٹر اسکول بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر "آل کراچی انٹر اسکول بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز ہوگیا ،ممتاز ماہر تعلیم حشمت اللہ لودھی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر انجینئر محفوظ الحق ،غلام محمد خان ،عبدالناصر ،طارق حسین تنویر احمد ،اشرف یحیٰ ،اور دیگر موجود تھے ۔

پہلے دن 3میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں حبیب پبلک اسکول نے مد مقابل انڈس اکیڈمی کو 21-07پوائنٹس سے شکست دے دی ،فاتح ٹیم حبیب پبلک اسکول کی جانب سے محمد مصطفی 6،بہرام جان 6اور بہادر علی نے 4جبکہ رنر اپ انڈس اکیڈمی کی جانب سے مفیض 3،ایان علی اور دادا نے 2،2پوائنٹس اسکور کئے ،دوسرے میچ میں لائسم اسکول نے مد مقابل قمر بن ہاشم اسکول کو 22-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم لائسم اسکول کی جانب سے وجہیہ قریشی 6،عمر خان 6اور اسد علی نے 4پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ گرلز کٹیگری کے پہلے میچ میں انڈس اکیڈمی کو سٹی اسکول درخشاں کیمپس کے خلاف واک اوور مل گیا ۔کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نذاکت خان ،ممتاز احمد ،زین العابدین نے انجام دیا جبکہ ذعیمہ خاتون ،ذولفقار عباس خان ،اور یش کمار نے ٹیکنیکل آفیشلز اور اسکورر کے فرائض انجام دیئے ۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 17:57:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :