محمد عباس کی کینگروز کے خلاف کیریئر بہترین بائولنگ، 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں

بدھ 17 اکتوبر 2018 20:40

محمد عباس کی کینگروز کے خلاف کیریئر بہترین بائولنگ، 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر محمد عباس نے آسٹریلیاکے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 33 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، انہوں نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگروز بیٹنگ لائن اپ تہس نہس کر دی، آسٹریلوی ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز 282 رنز کے جواب میں 145 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، اس سے قبل 46 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کے کیریئر کی بہترین تھی، انہوں نے کیریئر کے دسویں میچ میں تیسری مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 20:40:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :